آرمی چیف کی آذر بائیجان کے صدر اور وزیرِ دفاع سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی آذر بائیجان کے صدر اور وزیرِ دفاع سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو
آرمی چیف کی آذر بائیجان کے صدر اور وزیرِ دفاع سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برادر اسلامی ملک آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آذربائیجان کے صدر اور وزیرِ دفاع سے ملاقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور وزیرِ دفاع کرنل جنرل ہانوف ذاکر اصغر اوغلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذر بائیجان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور  دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی اقدار موجود ہیں اور دونوں ممالک عالمی فورمز پر باہمی تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آذر بائیجان دو طرفہ عسکری تعاون اور علاقائی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پاک فوج کے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ آذربائیجانی قیادت نے عالمی فورمز پر پاکستان کے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزارتِ دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو آذربائیجانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے پاس جیو اسٹریٹجک تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران ان کی آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو اڈے دے کر پاکستان دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے، وزیرِ اعظم

Related Posts