4کمسن بچے مال گاڑی کی زد میں آگئے، 2جاں بحق، 2شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five goods train bogies derail

سکھر: ریلوے سکھرکی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب ریلوے لائن کے قریب مویشی چرانے والے بچے مال گاڑی کی زد میں آگئے۔

ریلوے پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ روہڑی اور پنوعاقل کے درمیان منڈو دیرو اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب مویشی چرانے والے چاروں بچے ایک مسافر گاڑی جوکہ کراچی سے لاہور جا رہی تھی، اسے پٹری پر بیٹھ کر دیکھ رہے تھے۔

عین اسی وقت دوسرے ٹریک پر مال گاڑی آگئی، جس کی زد میں آکر بچوں کے ساتھ یہ واقعہ رونما ہوا۔ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعے میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت 14 سالہ عبدالحمید جبکہ 12 سالہ فتح محمد کے نام سے ہوئی، جاں بحق دونوں بچے سگے بھائی بھی تھے جبکہ زخمیوں میں ثنا اللہ اور امام اللہ چوہان شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ننھے بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع گھر والوں کو دی گئی تو اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی،اور زارو قطاررونے لگے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈی ایچ اے میں کاروباری شخصیت کے پالتو کتوں نے راہگیر کو بھنبھوڑ ڈالا

واقعے کے بعد کچھ دیر تک اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہوئی، ریلوے عملے نے ضروری اقدامات کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا۔

Related Posts