اسلام آباد:امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ کر پاکستانی جھنڈا لہرا تے ہوئے پاکستانی کوہ پیما اور ساتھی مہم جو علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی کی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں کولن کے ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا لہرا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے دیکھاجاسکتا ہے، کولن کے دوسرے ہاتھ میں مختلف ممالک کے جھنڈے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
American adventurer Collin O’ Brady pays tribute to his fellow adventurers who passed away on K2 this year. At the peak of Mount Everest, he raised flags for his friends who did not survive climbing the deadly K2. Among his friends was Muhammad #AliSadpara from Pakistan. pic.twitter.com/kdM9Wd4u1J
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) June 20, 2021
امریکی سفارت خانے کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق امریکی مہم جو کولن او بریڈی کی جانب رواں برس کے ٹو مہم کے دوران انتقال کرجانے والے ساتھی مہم جو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد کولن او بریڈی نے اپنے ان دوستوں کے لیے جھنڈے لہرائے جو کے ٹو پر چڑھنے کے دوران جانبر نہ رہ سکے، ان میں سے ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والے علی سدپارہ تھے۔
خیال رہے کہ رواں برس پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان حکومت کا علی سدپارہ کے لئے سول ایوارڈ کا اعلان