نائیجیریا میں اسکول کے 80بچے اغواء، ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا میں اسکول کے 80بچے اغواء، ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک
نائیجیریا میں اسکول کے 80بچے اغواء، ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک

ابوجہ:نائجیریا کی ریاست کیبی میں مسلح حملہ آوروں نے ایک اسکول کے اسی سے زائد بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔

حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران کم از کم ایک پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا۔

اسکول کے ایک استاد کے مطابق اغوا کیے جانے والے طلب علموں کی اکثریت لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ نائجیریا کے اس خطے میں یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر اغوا کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔

حکام نے اسکول کے آس پاس کے جنگلات میں تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر فی الحال یہ بے نتیجہ ہی ہے۔واضح رہے کہ یہاں اغواء کی وارداتیں عام ہیں۔

مزید پڑھیں: کابل ایئر پورٹ کی سیکورٹی اب ترکی سنبھالے گا، جوبائیڈن نے اجازت دیدی

Related Posts