بلوچستان اسمبلی کے باہر پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تصادم، پولیس کی شیلنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان اسمبلی کے باہر پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تصادم، پولیس کی شیلنگ
بلوچستان اسمبلی کے باہر پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تصادم، پولیس کی شیلنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: اپوزیشن ارکان کا بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر دھرناجاری ہے، تاہم اس وقت صورتحال کشیدہ ہوچکی ہے، کیونکہ پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان دھکم پیل جاری ہے۔ اسی دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی اثناء میں پولیس کی بکتر گاڑ ی بھی بلوچستان اسمبلی کے گیٹ سے ٹکرا گئی، جس کے باعث بلوچستان اسمبلی کے گیٹ کے قریب کھڑے اپوزیشن ایم پی اے عبد الواحد صدیقی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں داخل ہوگئے ہیں، جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپوزیشن والے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے کارکنوں کو پتھر تھما کر توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کے عوام کے لئے تاریخی اسکیمیں لے کر آرہی ہے، مگر اپوزیشن کو یہ سب ہضم نہیں ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے کی گئی طوفان بد تمیزی کو دہرایا جارہا ہے، ان کا رویہ اسمبلی کے باہر ایسا ہے تو اسمبلی کے اندر کیسا ہوگا؟

Related Posts