شاہین آفریدی کی سرفراز احمد سے معذرت، شعیب اختر کا رد عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کی سرفراز احمد سے معذرت، شعیب اختر کا رد عمل سامنے آگیا

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے معافی مانگ کر اچھا کیا لیکن سرفراز اس سے زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے سرفراز احمد سے معافی مانگنے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرفراز اس سے زیادہ احترام اور عزت کا مستحق ہے۔

شعیب اختر نے لکھا کہ سرفراز پاکستان کرکٹ کے ایک کامیاب اور بہترین کپتان ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے معافی مانگنے کے اقدام پر بھی انہیں سراہا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

سرفراز احمد سے جھگڑے پر شاہین آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ سرفراز ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔

جبکہ دوسری جانب جانب واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کو چھوٹا بھائی کہہ دیا ہے۔سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے معذرت کرتے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بھائی کہا ہے۔

سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سب صحیح ہے، جو فیلڈ میں ہوتا ہے اسے فیلڈ میں ہی رہنے دو۔

سرفراز نے شاہین شاہ کیلئے لکھا کہ آپ پاکستان کے اسٹار ہیں اور میرے چھوٹے بھائیوں جیسے ہیں۔انہوں نے نوجوان بولر کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ساتھ ہی سابق کپتان نے آل از ویل بھی کہہ دیا۔

مزید پڑھیں:صہیب مقصودنے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے سخت محنت شروع کردی

Related Posts