سندھ حکومت کٹ اور کمیشن نہ ہونے پر ویکسین نہیں خرید رہی ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اپنے کمیشن کے چکر میں ویکسین خریدنے سے بھاگ رہے ہیں، سندھ حکومت کٹ اور کمیشن نہ ہونے پر ویکسین نہیں خرید رہی ہے۔

ویڈیو بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ میں کورونا ویکسین صورتحال پر کہاکہ سندھ حکومت نے 13 سال میں صحت پر 768 ارب خرچ کیے۔

18 ویں ترمیم کے تحت صحت صوبائی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 5 ارب کورونا فنڈ کے نام پر رکھے گئے تھے۔اس سال بھی ڈیڑھ سو ارب سے زیادہ سندھ کا بجٹ ہے، لیکن ایک پیسہ بھی کورونا کے لیے خرچ نہیں کیا گیا۔

کورونا آتے ہی وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلانے کے ڈرامے شروع کیے، وزیراعلیٰ کی اداکاری شروع ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، ویکسین بھی اپنی نہیں خریدی۔

تمام سامان اور ویکسین وفاق نے فراہم کیا۔ سندھ کے لوگوں کی فکر نہیں اداکاری اور ہٹو بچو چل رہا ہے۔وفاق نے صوبوں کو اجازت دی پنجاب نے ویکسین خریدی، چھوٹے ادارے بھی ویکسین خرید رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ویکسین میں کٹ اور کمیشن نہ ہونے پر سندھ حکومت خرید نہیں کررہی ہے۔ سب کو پتہ ہے وفاق، پنجاب حکومت نے جس ریٹ پر خریدی انہیں بھی وہی ریٹ ملے گا۔ اپنے کمیشن کے چکر میں ویکسین خریدنے سے بھاگ رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہاکہ وزیر اعلی جتنی اداکاری کرتے ہیں انہیں انیل کپور کی جگہ ہونا چاہیے۔ جو شخص ایک ویکسین نہ لیکر دے سکے وہ صوبے کی عوام کو کیا دے گا۔ وزیراعلی صاحب سندھ کے عوام کی جان چھوڑیں۔

مزید پڑھیں:بلاول اور شہباز نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کو عالمی سطح پر شرمناک قرار دے دیا

Related Posts