مفتی عزیزالرحمان کے بیٹے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، صابر شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی عزیزالرحمان کے بیٹے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، صابر شاہ
مفتی عزیزالرحمان کے بیٹے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، صابر شاہ

لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو کا معاملہ، متاثرہ طالب علم کا موقف بھی سامنے آگیا۔ صابر شاہ نے الزام لگایا ہے کہ مفتی عزیزالرحمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سامنے آنے پر اب اس کے بیٹے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

بدھ کے روز مفتی عزیزالرحمان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انہیں نشہ آور چیز پلائی گئی تھی، وہ ہوش و حواس میں نہیں تھا اور جو کچھ اس ویڈیو میں ہوا انہیں اس کی خبر بھی نہیں ہے۔

لاہور کے علاقے صدر میں واقعہ مدرسے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں وفاق المدارس کا صدر اور جے یو آئی ف کا نائب امیر مفتی عزیز الرحمن اپنے شاگرد صابر شاہ کے ساتھ بدفعلی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد طالب علم صابر شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمن کے بیٹے بلیک میل کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔ اگر انصاف نہ ملا خود کشی کر لوں گا۔

دوسری جانب مدرسے کے مہتمم اسد اللّٰہ فاروق کی جانب سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مفتی عزیزالرحمن اور ان کے بیٹے کو مدرسے سے چلے جانے کا کہہ دیا گیاہے۔ ادارہ اب ان کے کسی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ہے۔

 

سیکرٹری جنرل جے یو آئی ف لاہور کی جانب سے بھی ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کے بعد جے یو آئی نے بھی مفتی عزیزالرحمان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک مفتی عزیز کو سبکدوش کر دیا ہے۔

دوسری جانب مفتی عزیزالرحمن نے اپنے ایک ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں صابر شاہ کو میرے خلاف استعمال کیا گیا۔

 

ویڈیو وائرل ہونے پر مقامی پولیس بھی مدرسے پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعم صابر شاہ تاحال غائب ہے۔ طالب علم نے مقدمہ درج نہ کروایا تو پولیس اپنی مدعیت میں کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ تعلیم کالجز کی غفلت،ایس ایس پی شہلا قریشی گم شدہ لیکچرار کی لسٹ میں شامل

Related Posts