سپریم کورٹ کا پویلین اینڈکلب مکمل گرانے کا حکم،کلب کے ممبران رل گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پویلین اینڈکلب ایک ہفتے میں مکمل گرانے کا حکم،کلب کے ممبران رل گئے

کراچی:سپریم کورٹ کا پویلین اینڈکلب ایک ہفتے میں مکمل گرانے کا حکم،کلب کے ممبران رل گئے۔

دوسری جانب الہ دین شاپنگ مال کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے،ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے،اس سے قبل کورونا کی وجہ سے ہمارے کاروبار متاثر ہوئے اور اب سپریم کورٹ نے شاپنگ مال گرانے کا حکم دے دیا۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر کارروائی کرنی ہے تو ان کے ایم سی کے افسران کے خلاف کی جائے جنہوں نے مال کو غیر قانونی کمرشلائیز کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے الہٰ دین پارک اور اس سے متصل پویلین کلب کی 450 دکانیں گرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

کراچی رجسٹری میں ایڈمنسٹریٹر، کمشنر کراچی، ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات پیش ہوئے۔حکام کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متعلق تصاویر عدالتِ عظمیٰ میں پیش کی گئیں۔

ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات نے بتایا کہ یہ 450 دکانیں ہیں، جن میں سامان موجود ہے، انہیں گرانے کے لیے ہمیں 10 سے 12 دن کا وقت درکار ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اب کوئی مہلت نہیں ملے گی، اگر کلب اور دکانیں نہیں گرائیں تو آپ کے ساتھ کیا ہو گا وہ آپ خود جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلڈر کی درخواست مسترد، سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس نے کہا کہ اس پارک میں بچے جاتے تھے، آپ نے وہاں کلب اور دکانیں بنا دیں، 9، 9 لاکھ روپے کلب کے ممبران سے وصول کرتے ہیں، یہ وہی کمپنی پارک چلا رہی ہے جس نے ٹیکس معاف کروائے، یہ مجرمانہ فعل ہے، آپ کے پاس 7 دن کا وقت ہے، سب کچھ گرا دیں۔

Related Posts