اسدقیصراسمبلی میں ہنگامہ آرائی پربرہم، ذمہ داراراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt likely to summon NA session on March 25

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اراکین کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، حکومت اور اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی ایک دوسرے پر بجٹ کی نقول اچھالتے رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کی بنچوں سے تعلق رکھنے والے کچھ قانون سازوں کا رویہ قابلِ مذمت اور مایوس کن ثابت ہوا۔

گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کو پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے  تحقیقات ہوں گی۔

قبل ازیں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن نے شوکت ترین کے پیش کردہ بجٹ کو ہوا میں اڑانے کا خوب مقابلہ کیا جس میں گالی گلوچ بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔حامد میر

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جنگ چھڑ گئی، اراکین نے ایک دوسرے پر بجٹ بک سے حملے کیے جس کے نتیجے میں تحریکِ انصاف کی رکنِ اسمبلی ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی ہوگئی۔ وفاقی وزراء نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری نے کہا کہ خاتون رکنِ قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی جس سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ بک سے حملہ، ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی، وفاقی وزراء کی مذمت

Related Posts