عروا حسین اور عمران اشرف ڈرامہ سیریل بدذات میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عروا حسین اور عمران اشرف ڈرامہ سیریل بدذات میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکار جوڑی عروا حسین اور عمران اشرف ڈرامہ سیریل مشک کے بعد نئے ڈرامہ بدذات میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران اشرف اور عروا حسین کے نئے ڈرامہ سیریل کا نام بد ذات رکھا گیا ہے جو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ہے۔

ڈرامہ سیریل بد ذات کا اسکرپٹ مصباح نوشین نے تحریر کیا ہے جو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔ عمران اشرف کا اکاؤنٹ حال ہی میں ویریفائی ہوا جس پر انہوں نے ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا۔ 

ماضی میں معروف اداکار عمران اشرف نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بلاک بسٹر ڈراموں میں کام کرکے مداحوں سے خوب داد وصول کی ہے جنہیں سخت محنت نے شہرت کی بلندی پر پہنچایا۔

عمران اشرف نے اداکاری کا آغاز سن 2011ء میں کیا اور دل لگی، الف اللہ اور انسان، رقصِ بسمل اور رانجھا رانجھا کردی جیسے ڈراموں میں کام کرکے مقبولیت حاصل کی۔

قبل ازیں عمران اشرف رانجھا رانجھا کردی میں ذہنی معذور شخص بھولا کا کردار ادا کرکے لکس اسٹائل کا بہترین اداکار کا انعام لے اڑے اور مداحوں نے بھی معروف اداکار کے کام کو بے حد سراہا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکار عمران اشرف نے کہا کہ میری اہلیہ پیاری تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔سوشل میڈیا پر عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنی تین تصویروں پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کردیا۔

مذکورہ فوٹو کولاج کی پہلی تصویر ان کے بیٹے کی پیدائش سے قبل جبکہ دوسری  پیدائش کے بعد کی تھی۔ تیسری اور آخری تصویر گزشتہ برس دسمبر کے دوران لی گئی تھی۔ 

مزید پڑھیں: تم پیاری تھیں اور ہمیشہ رہوگی، عمران اشرف کا اہلیہ کیلئے پیار بھرا پیغام

Related Posts