کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔
بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری بیان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریبا پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں۔ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن حکومت ہے، موجودہ بجٹ میں عوام کی بھلائی کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے، جو حکومت کو کرنے چاہئے تھے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری زرداری فیملی پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں، ناصر حسین