کراچی پولیس کی شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔ 1140 ملزمان گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں۔
کراچی پولیس کی جانب سے ہفتہ وار کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1140 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق انسداد منشیات مہم کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 120 کلو چرس،3 کلو 904 گرام ہیروئن اور 1 کلو 579 گرام آئس اور کرسٹل برآمد کی ہیں۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 157 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 3 دستی بم تحویل میں لے لئے گئے۔
ترجمان کے مطابق شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 7 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک اور 11 زخمیوں سمیت 12 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 5 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 11 پستول برآمد ہوئے جنہیں فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ضلع ایسٹ میں ملزمان کے ساتھ مقابلے میں پولیس کانسٹیبل شبیر احمد شاہ شہید ہوئے جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کو سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں ہلاک کر دیا، ہلاک ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ضلع ایسٹ پولیس نے 11 جون کو ڈکیتی کے دوران نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا اور قتل میں استعمال شدہ اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل نے 14 کار اور موٹرئیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے 9 چھینی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 1 گاڑی برآمد کرلی ہے۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 83 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 1 گاڑی تحویل میں لے لیں۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 پستول تحویل میں لے لیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔
یہ بھی پڑھیں : اینٹی انکروچمنٹ فورس کی کارروائیاں، 40 مکانات مسمار،سیکڑوں ایکڑاراضی واگزار