کراچی: ضلع ایسٹ پولیس مقابلے میں ڈاکوٶں کی فاٸرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔
ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق 3 ڈاکو کانسٹیبل شبیر شاہ کو شہید کرکے موقع سے فرار ہوکر مدینہ کالونی کے جنگل کی جھاڑیوں میں چھپ گٸے تھے۔
پولیس نے آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو گہرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی جس سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی پہچان ایک افغانی باشندے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمع راٶنڈ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے کانسٹیبل شبیر شاہ کو شہید کرنے والے ڈاکو کی شناخت کرلیا ہے۔ سچل پولیس کا مقابلہ مدینہ کالونی واٹر بورڈ کالونی کے قریب ہوا.ہلاک ملزم کا نام معلوم کیا جا رہا ہے.ہلاک ملزم کی ڈیڈ باڈی کو بسلسلہ پوسٹ مارٹم ااسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سے برآمد شدہ اسلحہ فارنزک کے لیے ترسیل کیا جارہا ہے. مزید آپریشن اور تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے تحفظات کی وجہ سے مردم شماری نہیں ہوسکی، علی زیدی