عزم و ہمت سے معذوری کو شکست دینے والے شربت فروش سے ملیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meet Deaf and dumb man, who chooses to sell juice instead of begging

کراچی کی چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں اگر آپ کو ٹھنڈا مشروب میسر آجائے تو یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوسکتا اور اگر آپ کوٹھنڈے ٹھار شربت کیساتھ میٹھا تربوز بھی کھانے کو مل جائے تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے اور اگر آپ جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو لیموں پانی کا نعم البدل کوئی ہوہی نہیں سکتا۔ایم ایم نیوز آج اپنے قارئین کیلئے کراچی کے ایک ایسے شربت فروش کا انتخاب کیا ہے جو قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے لیکن پچھلے 16 سال سے کراچی میں تربوز کے شربت اور لیموں پانی سے شہریوں کو گرمی میں تازگی کا احساس دلارہا ہے۔بہادرآباد چار مینار کے قریب شربت فروخت کرنیوالے اس شخص خیر الرحمان نے اشاروں میں بتایا کہ میں 16 سال سے شربت فروخت کررہا ہوں اور کبھی کوئی غریب آجائے تو اس کو مفت میں شربت پلادیتا ہوں اور اکثر پولیس اہلکار بھی آتے ہیں جو شربت پی کر چلے جاتے ہیں۔خیر الرحمان نے بتایا کہ ان کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹاہے اور ان کا کہنا تھا کہ میں محنت مزدوری پر یقین رکھتا ہوں ، کبھی بھیک نہیں مانگی اور اگر یہ کاروبار ختم بھی ہوگیا تو میں محنت مزدوری کروں گا کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا۔

خیر الرحمان کے پاس شربت پینے والوں کا رش لگارہتا ہے اور ان کویہاں صبح 9بجے سے 3 بجے تک ٹھیلا لگانے کی اجازت ہے لیکن وہ دیر تک یہاں شربت فروخت کرتے ہیں اور آس پاس کے لوگ اور چارج پارکنگ کا عملہ بھی دیر تک کام کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔یہاں شربت پینے والے لوگوں نے بتایا کہ ہم اکثر یہاں شربت پینے کیلئے آتے ہیں اور ان کا اخلاق ہمیں بار بار یہاں لے آتا ہے۔

Related Posts