پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس53.23  پوائنٹس کے اضافے سے 48304.72پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ48.42 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 7ارب88کروڑ53لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت1.45فیصدکم رہا۔

گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس میں متوقع کمی کے پیش نظر حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 48531پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کی رفتار سست ہوگئی اور مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات آخر تک برقرار رہے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس53.23 پوائنٹس کے اضافے سے 48304.72پوائنٹس پر بند ہوا۔

جب کہ58.87پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19478.73پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس58.22پوائنٹس کے اضافے سے 32715.62پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے200کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ195میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب50ارب48کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب 58ارب 36کروڑ62لاکھ روپے ہو گئی۔

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 2کروڑ42لاکھ 23ہزارشیئر رہاجوجمعرات کی نسبت ۱یک کروڑ51لاکھ39ہزارشیئرزکم ہے۔

Related Posts