کراچی:وفاقی بجٹ 2021.22 پیش ہونے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سال 2021-21 کے قومی عوام دوست بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آج کے عوام دوست بجٹ سے اپوزیشن کے علاہ سب خوشیاں منارہے ہیں، حکومت نے ملک کے پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پیکچز دیے، بجٹ میں کراچی ٹرانسفامیشن پلان کیلئے 739 شہر کے عوام کے حق کی اصل ادائیگی ہے۔
احساس پروگرام میں 260 ارب سے غریب طبقے کو رلیف ملے گا، وزیر اعظم نے سندھ کے 14 سے زائد اضلاع کیلئے 107 ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کو ترجیح دی۔
وزیراعظم کی وژن کے مطابق انڈسٹریل سیکٹرز کی ترقی کو بجٹ میں سب سے زیادہ اہمیت دی گئی، ملک کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے 91 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔
آئی ٹی کے شعبہ میں 100 فیصد ٹیکس ریلیف سے ای کامرس میں کاروباری شخصیات کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی، چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس ڈیوٹی کی کمی سے متوسط طبقہ مستفید ہوگا، غریب کی اپنی چھت کپتان کا خواب ہے۔
کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے 33 ارب کی منظوری قابل تعریف ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے جارہا ہے معیشت بہتر ہورہی ہے۔
بجٹ میں ملکی ترقی میں 40 فیصد اضافہ پاکستان کو مزید ترقی کی جانب لیکر جائیگا، پاکستانی قوم آئندہ دنوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرے گی۔ نئی وفاقی بجیٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ نئے بجیٹ سے مہنگائی میں بھی کمی ہوگی۔