کراچی، کورنگی میں سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، کورنگی میں سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر اور سابق یونٹ انچارج صغیر احمد صدیقی کو گرفتار کیا ہے جو پولیس موبائل پر حملوں میں ملوث تھا۔

قبل ازیں سن 2009ء سے لے کر 2016ء تک ملزم ایم کیو ایم لندن کا یونٹ انچارج تھا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے لانڈھی نمبر6 میں اپنے ساتھیوں نجم امتیاز اور کاشف مکھی کے ساتھ مل کر پولیس موبائل پر حملہ کیا۔

پولیس موبائل پرحملہ ایم کیو ایم لندن کے اُس وقت کے سیکٹر انچارج کورنگی رئیس ماما کی ہدایت پر 2014ء میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افسران اور اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر شمشاد کو گرفتار کر لیا۔

 محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے انچارج سی ٹی ڈی (انوسٹی گیشن) چوہدری صفدر کی نگرانی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم گلبہار، ناظم آباد کے سابق سیکٹر انچارج اور را کے تربیت یافتہ دہشت گرد شمشاد خان کو3 روز قبل گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا جو 1992ء میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی بھارت فرار ہوگیا۔ مفروری کے دوران ایم کیو ایم قیادت نے را سے رابطہ کروایا۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Related Posts