شوبز انڈسٹری میں اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، اْشنا شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری میں اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، اْشنا شاہ
شوبز انڈسٹری میں اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، اْشنا شاہ

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ اْشنا شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

معروف اداکارہ اْشنا شاہ نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی نئی باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن سے اْن کے فالوورز ناواقف تھے۔

اْشنا شاہ کے اس ہی انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین کے ساتھ فرق اور اْن کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویئے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

اْشنا شاہ نے کہا کہ ’انہوں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ عورت کا رویہ جیسا بھی ہو اْن کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے، سیٹ پر موجود اگر کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور آگے بھی منفی انداز میں ہی بیان کیا جاتا ہے۔

اْشنا شاہ نے کہا کہ ’اگر اْس ہی سیٹ پر موجود کوئی اداکار یا سینئر اداکار 5 گنا زیادہ برا رویہ بھی اختیار کرے یا کسی چیز کی ڈیمانڈ کرے تو اْن کی بات فوراً مان لی جاتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ نے نئے انداز میں بال کٹوا لیے، مداح ناخوش، دلچسپ تبصرے شروع

Related Posts