کراچی دشمنی میں پیپلز پارٹی نے شہریوں کے مسائل ہمیشہ نظرانداز کیے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان
سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اس وقت شہر قائد بلدیاتی مسائل سے جکڑا ہوا ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے ہمیں ایک مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔

کراچی دشمنی میں پیپلز پارٹی نے شہریوں کے مسائل ہمیشہ نظرانداز کیے۔اٹھارویں ترمیم کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی ایس 110کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں اور کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خرم شیر زمان نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت تمام منتخب ارکان اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں۔ پی ایس 110 میں عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔

سڑکوں کی مرمت، سیوریج کی لائنیں، اسٹریٹ لائٹس کا قیام عوامی ریلیف کیلئے ممکن بنایا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حقوق کی بات کی شہر کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جسے کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے شہر کی ہر گلی میدان پارک کی رونقیں بحال کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

شہر کے عوام ترقیاتی کاموں سے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی شہر سے ہی ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کی رونقیں چھینی ہیں۔ وزیراعظم کراچی کے عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

Related Posts