کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان شاہ فیصل پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک بغیر لائسنس کے پستول ، نقدی، 3 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہےجس کی شناخت محمد عقیل ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔
شاہ فیصل پولیس کے مطابق دیگر دو گرفتار ملزمان میں عامر ولد پیر محمد اور نعمان ولد حنان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار کا ریکارڈ مددگار ون فائیو سے لیا جارہا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں کو انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آرڈیننس کے ساڑھے سات سو بلین کے اضافی ٹیکس لگائے جا چکے ہیں، سلیم مانڈوی والا