ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کی شرط ختم، ایک دن کاروبار بند ہوگا، این سی او سی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کے لئے خوشخبری، حکومت کا عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ
عوام کے لئے خوشخبری، حکومت کا عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ملک میں ہفتے میں دو دن کا لاک ڈاؤن کم کرکے ایک دن کا کردیا۔

این سی او سی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، ملک بھرمیں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

این سی او سی نے ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی اور اب ایک دن کاروبار بند رہیں گے، اس ایک دن کا تعین وفاقی یونٹ خود کریں گے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر رابطے والے سلیکٹڈ کھیلوں کی اجازت ہو گی جبکہ کراٹے،باکسنگ، کبڈی،ریسلنگ جیسی کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ ان ڈور جمز صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کے لئے کھل سکیں گے۔ ثقافتی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔ مزار اور سینماز بدستور بند رہیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کہ دفاتر میں 50فیصد کی جگہ 100 حاضری کردی جائے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

این سی اوسی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین تیس جون تک کورونا ویکسینیشن کرانے کے پابند ہوں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے بعض شعبوں کوخصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔

تمام شہری رضاکارانہ طور پر کورونا ویکسین لگوائیں گے، ویکسینیشن مراکزصبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اور گیارہ جون سے اٹھارہ سال سے اوپر کے شہریوں کی ویکسینیشن شروع ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے سختی کئے جانے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے ویکسین لگوانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں، جس کے باعث ویکسیشن سینٹرز میں عوام کا رش بڑھتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودیہ نے 90 کروڑ ریال قرض کی منظوری دے دی

Related Posts