کیا کترینہ کیف اور وکی کوشل ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا کترینہ کیف اور وکی کوشل ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟
کیا کترینہ کیف اور وکی کوشل ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل آج کل افواہوں کی زد میں ہیں اور دونوں دکھائی بھی کم ہی دے رہے مگر اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دونوں شخصیات اکٹھے دکھائی دے رہی ہیں۔

اس خبر کی تصدیق ہرش وردھن کپور نے کی ہے کہ وکی اور کترینہ کیف ایک ساتھ چل رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ہرش وردھن کپور نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا  تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل سے متعلق ظاہر ہونے والی افواہوں سے متعلق سوال کیا گیا تو ہرش کا کہنا تھا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ کترینہ اور وکی ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا میں یہ کہنے سے پریشانی سے پڑ جاؤں گا؟ مجھ نہیں پتہ. میرے خیال میں وہ اس کے بارے میں بالکل کھلے ہیں۔

وکی اور کترینہ بہت ساری پارٹیوں اور پروگراموں میں اکٹھے دیکھے جارہے ہیں۔ وکی کی سالگرہ کے موقع پر ، اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر یو آر آئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “سالگرہ مبارک ، وکی کوشل۔ آپ ہمیشہ مسکراتے رہیں۔”

وکی اور کترینہ کیف کا حال ہی میں کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ اس سے پیشتر 5 اپریل کو وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اپنی بیماری کی تصدیق کی تھی۔ ایک دن بعد یعنی 6 اپریل کو ، کترینہ نے بھی انکشاف کیا کہ ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جب وکی 16 اپریل کو صحت یاب ہوئے اور 17 اپریل کو کترینہ صحت یاب ہوگئیں۔

Related Posts