اداکار براڈ پٹ کا پروڈیوسر کی حیثیت سے فلم کی دُنیا میں واپسی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار براڈ پٹ کا پروڈیوسر کی حیثیت سے فلم کی دُنیا میں واپسی کا فیصلہ
اداکار براڈ پٹ کا پروڈیوسر کی حیثیت سے فلم کی دُنیا میں واپسی کا فیصلہ

ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ نے پروڈیوسر کی حیثیت سے فلم کی دُنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جو سینما اسکرین پر ایکسپوز نامی فلم لے کر جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق متازعہ فلم ساز ہاروے ونسٹین کے حالاتِ زندگی پر بنائی جانے والی فلم ایکسپوز میں کیرے ملیگن اور زو کازان ہاروے ونسٹین کی خبر منظرِ عام پر لانے والے رپورٹرز کا کردار ادا کریں گے جس میں پروڈیوسر کے فرائض براڈ پٹ ہوں گے۔

خواتین کے ساتھ بد سلوکی اور ہراسگی کے علاوہ زیادتی سمیت دیگر معاملات پر مبنی فلم کی کہانی کے حقوق براڈ پٹ کی پروڈکشن کمپنی پلان بی اور انا پورنا پکچرز حاصل کرچکے ہیں۔ فلم کی تحقیقاتی کہانی خواتین کے مختلف مسائل سے پردہ اٹھائے گی۔

بنیادی طور پر ایکسپوز نامی فلم کی مرکزی کہانی ان رپورٹرز کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے ہاروے ونسٹین کا تعاقب کیا اور خبر عوام تک پہنچائی۔ ہاروے نے جنسی ہراسگی سے متعلق الزامات مسترد کردئیے ہیں تاہم براڈ پٹ کی ذاتی زندگی کا بھی ہاروے ونسٹین سے گہرا تعلق ہے۔

قبل ازیں ایما نامی فلم پر گفت و شنید کیلئے براڈ پٹ کی سابقہ محبوبہ گوینتھ پلٹرو ہاروے ونسٹین سے ملاقات کیلئے گئی تھیں جن کا الزام ہے کہ ہاروے نے انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا۔ براڈ پٹ کی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی سمیت دیگر متعدد ستارے بھی یہی الزام عائد کرچکے ہیں۔

انجلینا جولی کے علاوہ سلما ہائک، ایشلی جڈ، روز مکگوون اور ایشیا آرجینٹو نے ہاروے ونسٹین پر جنسی زیادتی کی کوشش، ہراسگی اور زیادتی سمیت متعدد الزامات عائد کیے ہیں جبکہ نیو یارک میں ہاروے 23 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جن کی باقی عمر قید میں ہی کٹ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میوزک بینڈ اوورلوڈ کے بانی، معروف گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے

Related Posts