دُنیا بھر میں آبی حیات کے تحفظ کیلئے سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں آبی حیات کے تحفظ کیلئے سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں آبی حیات کے تحفظ کیلئے سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

 دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد آبی آلودگی اور سمندری حیات کے تحفظ پر شعور اجاگر کرنا اور عالمِ انسانیت کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کے عالمی دن کے موقعے پرمختلف تقاریب، سیمینارز اور بحث مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں  سمندری حیات کے تحفظ اور آبی آلودگی کے خاتمے سمیت مختلف مسائل کے حل پر گفتگو ہوگی۔

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے تحت سن 2008ء سے آج تک ہر سال 8 جون کے روز سمندروں کا عالمی دن اس عہد کی تجدید کیلئے منایا جاتا ہے کہ عالمی برادری سمندروں کے پانی کو آبی آلودگی اور دیگر خطرات سے بچانے کیلئے کوشش کرے گی۔ 

عام طور پر جب انسان دنیا کی ہر چیز سے اُکتا جاتا ہے تو وقت گزاری کیلئے سمندر کے ساحل کا رخ کرتا ہے جہاں حدِ نگاہ تک پانی ہی پانی اس کی سوچ اور خیالات میں انقلاب برپا کردیتا ہے کیونکہ سمندر کی خاموشی انسانی فطرت کو ہمیشہ دعوتِ فکر دیتی ہے۔

سمندری ساحلوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا سمندر سے لطف اندوز ہونے والے تمام شہریوں کا فرض ہے تاہم آبی حیات پاکستان اور بھارت سمیت دُنیا کے متعدد ممالک میں آلودگی اور سمندر میں پھینکے جانے والے کچرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔

آج سمندروں کے عالمی دن کے موقعے پر متعدد ممالک میں عوام الناس آبی آلودگی، سمندری حیات کے تحفظ اور پانی کو صاف ستھرا رکھنے کے طریقوں پر معلومات حاصل کریں گے اور سمندروں کی صفائی کی جائے گی تاکہ آبی حیات زندگی کے مشکل چیلنجز کا سامنا کرسکے۔ 

قبل ازیں جدید تحقیق میں یہ افسوس ناک انکشاف سامنے آیا کہ فضا میں آکسیجن کی کمی سمندروں پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے جس کے باعث 40 فیصد سمندری حیات موت کے خطرے سے دوچار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تیز رفتار ماحولیاتی تغیرات اور شدید گرمی کے باعث سمندری پانیوں میں آکسیجن میں آکسیجن کی سطح تیزی سے گر رہی ہے جس سے سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید پڑھیں: آکسیجن کی کمی کے باعث 40 فیصد سمندری حیات موت کے خطرے سے دوچار

Related Posts