عمران خان کے معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے زمین بوس ہوچکے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے ملازموں کا تیار کردہ بجٹ جوں کا توں پیش کر دیا گیا، بلاول بھٹو
آئی ایم ایف کے ملازموں کا تیار کردہ بجٹ جوں کا توں پیش کر دیا گیا، بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ناکام معاشی پالیسیوں پرشدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاہے کہ نوے روز میں تبدیلی کا وعدہ کرنے والے عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کر ملکی مسائل حل کرنے کا اعلان قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے زمین بوس ہوچکے، عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

بلاول ہاؤس میڈیاسے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا۔

عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپار ٹی نے کہاکہ جب تک عوام کے پاس روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار نہیں ہوگا تو معاشی ترقی کا کوئی دعویٰ سچ نہیں ہوسکتا۔

پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے عمران خان نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں۔پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امیر، امیر سے امیرتر اور غریب، غریب سے غریب تر ہورہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیوں نے ہمیشہ ملک میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر کیا۔نوجوانوں کو روزگار کی ریکارڈ فراہمی سے لے کر پاک چین اقتصادی راہداری اور یورپ سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پیپلزپارٹی کے معاشی کارنامے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لسانی فسادات کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے، وسیم اختر

Related Posts