پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے کم،مزید 83 اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims 69 more lives in pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں سخت حکومتی اقدامات کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1893 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جبکہ وباء سے متاثرہ 83 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ماہ بعد سب سے کم مثبت کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی،ملک بھر میں کورونا کے 52859 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1893 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سخت لاک ڈاؤن، آمدورفت پر پابندی،ڈبل سواری بند

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ بعد ایک روز میں سب سے کم شرح ہے، اس سے قبل 27 فروری کو کورونا کی سب سے کم شرح 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21105 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 56 ہزار 5 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Related Posts