کراچی میں سخت لاک ڈاؤن، آمدورفت پر پابندی،ڈبل سواری بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh mulls curbs as coronavirus positivity rate reaches 8.9pc in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : مقامی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اطلاعات کے بعد 17 جون تک کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کے مزید 109 کیسزکی نشاندہی کے بعد مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

متاثرہ علاقوں میں گلبرگ ، نارتھ کراچی ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں جہاں ضلعی ہیلتھ آفیسر کی طرف سے عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں تمام لوگوں کیلئے ماسک لازمی قراردیدیا گیا ہے جبکہ غیر ضروری عوامی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں ہر طرح کی کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری اور خاندانی اجتماعات پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی جبکہ کورونا متاثرہ افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے ، نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے لئے اقدامات کرے گی۔

Micro-smart lockdown imposed in different localities of Karachi

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 25 مئی سے کراچی میں سخت پابندیاں عائد کی تھیں، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رات 8 بجے کے بعد کاموں کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کےساتھ اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام پارکس اور جوگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

Micro-smart lockdown imposed in different localities of Karachi

سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

Related Posts