راولپنڈی، توے پر بنائی گئی منفرد آئس کریم شہریوں کے دلوں کو بھا گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، توے پر بنائی گئی منفرد آئس کریم شہریوں کے دلوں کو بھا گئی
راولپنڈی، توے پر بنائی گئی منفرد آئس کریم شہریوں کے دلوں کو بھا گئی

راولپنڈی:بے روزگاری سے تنگ پڑھے لکھے نوجوان نے ”توے“پر بنائی گئی منفرد آئس کریم متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان قاضی سلیمان نے پہلے اپنی تعلیم مکمل کی، مگر نوکری نہ ملنے کی صورت میں اپنا ”توا آئس کریم“ کا کام شروع کردیا۔”تواآئس کریم“کو شہریوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے قاضی سلمان کا کہنا تھا کہ میرے والد کو فالج کا اٹیک ہو گیا تھا جس کے باعث وہ کوئی بھی کام کرنے سے قاصر تھے، جبکہ میری والدہ الشفاء اسپتال میں کام کرتی ہیں۔

میں نے ایف اے تک اپنی پڑھائی مکمل کی، گھر کے اخراجات کے باعث پڑھائی جاری رکھنا ممکن نہ تھا، نوکری تلاش کی، مگر نہیں ملی، پھر میں نے اپنا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جو سب سے منفرد ہو۔

گوگل پر سرچ کیا تو مجھے پتہ چلا کہ توے پر بھی تازہ آئس کریم بنائی جا سکتی ہے، ملتان جا کر میں نے مشین تیار کروائی اور پھر راولپنڈی آکر میں نے آئس کریم بنانا سیکھی اس کے بعد میں نے باضابطہ اپنا بزنس شروع کر دیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اس مشین پرمائنس 25ڈگری سینٹی گریڈ پر آئس کریم بنائی جاتی ہے، گزشتہ دو ماہ سے میں یہ بزنس کر رہا ہوں، اب الحمدللہ میں اپنے گھر کے اخراجات بہترین طریقے سے چلا رہا ہوں،”توا آئس کریم “میں تمام فلیورز شامل ہیں۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ ہم ہر چیز تازہ اور کسٹمر کے سامنے بناتے ہیں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،ہم ونیلا فلیور،چاکلیٹ فلیور،مینگو فلیور،ٹوٹی فروٹی،حتیٰ کہ تمام فلیورز کی آئس کریم بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ آئس کریم رول بسکٹس بھی بناتے ہیں،ہمارے پاس کسٹمرز دور دراز علاقوں سے آتے ہیں،بچے،خواتین،بڑے سب ہی شوق سے ”توا آئس کریم“کھاتے ہیں۔جبکہ اس کی قیمت بھی انتہائی مناسب رکھی گئی ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے آئس کریم کی دکان پر آئے خریداروں کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے ایک نئی چیز ہے۔”توا آئس کریم“ بہت لذیذ ہے،ہم لوگ اپنے دوستوں اور فیملیز کے ساتھ آ کر ”توا آئس کریم“ کھاتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں۔

Related Posts