بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے، چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے، چیئرمین نیب
بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی نیب،ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مختلف کیسزکا جائزہ لیا گیاجس کے بعد اجلاس کو 4جون 2021تک ملتوی کر دیا گیا۔

نیب منی لانڈرنگ،شوگر، آٹا، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائزاستعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سینکڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پلی بارگین کی حتمی منظوری معزز احتساب عدالت دیتی ہے،پلی بارگین میں ملزم نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے بلکہ ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپس کرتا ہے۔

نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے اور اپنے قیام سے اب تک 814 ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمدکیے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے 1273 ریفرنسزمعزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 1305 ارب روپے ہے۔نیب نے معززاحتساب عدالتوں میں زیر سماعت ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے معزز احتساب عدالتوں میں پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

مزید پڑھیں: بدعنوانی کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال

Related Posts