ملیر کا علاقہ گڈاپ ٹاؤن جرائم پیشہ افراد کی جنت بن گیا، پولیس بھتہ خوری میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیر کا علاقہ گڈاپ ٹاؤن جرائم پیشہ افراد کی جنت بن گیا، پولیس بھتہ خوری میں مصروف
ملیر کا علاقہ گڈاپ ٹاؤن جرائم پیشہ افراد کی جنت بن گیا، پولیس بھتہ خوری میں مصروف

کراچی: ملیر کا علاقہ گڈاپ سونے کی چڑیا بن گیا۔ ‘ فارم ہاؤس ‘ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ، چھالیہ، ریتی بجری، زمینوں پر قبضے سمیت جرائم کی آمجگاہ بن گیا ۔ نئے تھانیدار نے 8 رکنی بیٹر گینگ کو طلب کرلیا، ڈانس پارٹیوں پر نقل حرکت رکھنے کیلئے تھانیدار نے نئی ٹیم میدان میں اتاردی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کا تھانہ گڈاپ سٹی کراچی کا مہنگا ترین تھانہ سمجھا جانے لگا، اسمگلنگ، اغواء برائے تاوان، منشیات کی سپلائی یا فحاشی کے اڈے سب کو کھلے اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق تھانے کی حدود بڑھنے کے باعث علاقے میں بیٹر کی بھتہ وصولی کیلئے تعداد بھی بڑھادی گئی معطل اہلکاروں سمیت نئے SHO کے دست راز بیٹ اکٹھی کرنے پر تعینات کردیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کھارندی سمیت جنائے ندی کے مقام سے رات بھر مسلسل ریتی چوری کی جارہی ہے جس کا یومیہ ریٹ نئے تھانیدار اشرف جان نے 1400 سو روپے فی ڈمپر مقرر کردیا، امان پٹھان، شہزاد اور اورنگزیب جمالی پر مشتمل چار رکنی انٹیلی جنس اہلکاروں کا بیٹر گینگ میدان میں اتار دیاہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ گڈاپ تھانے کی حدود میں سیکڑوں فارم ہاؤسز ڈانس پارٹیاں،  آئس کی فروخت، فحاشی کے اڈوں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیلئے مسلسل استعمال کئے جارہے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک ہزار سے زائد فارم ہاؤسز پر شہر بھر سے لاکھوں روپے کا تانتا بندھا رہا۔ تھانیدار اشرف جان نے فی کس فارم ہاؤس ہفتہ 10 ہزار روپے مقرر کردیا۔ جس کی وصولی کیلئے تھانہ ہیڈ محرر سمیت انٹیلی جنس اہلکار رؤف اور شفیع کو احکامات جاری کردیئے گئے، جبکہ بحریہ ٹاؤن کے اطراف مختلف گوٹھوں میں 12 سے زائد ایرانی ڈیزل کے نوزل کے ذریعے 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہفتہ بھتہ وصول کیا جارہاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود بڑھی تو سرجانی اور معمار سے ریتی بجری کے تین بڑے مقامات تھانے کودان میں دے دیئے گئے جہاں سے لاکھوں روپے ہفتہ بھتے میں اضافہ کرتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سپرہائی وے اور اس کے اطراف پانچ پیٹرول پمپوں پر مستقل ایرانی ڈیزل کی فروخت کے ذریعے تقریباً دو لاکھ روپے مبینہ طورپر بھتہ ہیڈ محرر اور تھانیدار وصول کررہے ہیں، جبکہ سپر ہائی وے سے گزرنے والا ایرانی ڈیزل سے لدا ٹینکر دو ہزار روپے ادا کرے گا۔

سابق عارضی چارج رکھنے والے تھانیدار نظیر چانڈیو نے بھی نئے تھانیدار کے ساتھ ایکا کرلیا ہے، چھالیہ کی بیٹ نظیرچانڈیو کے سپرد کی گئی ہے۔ نظیر چانڈیو کی مدد کیلئے پرائیویٹ جعلی اہلکار بخش علی عرف بخشی ‘ سب انسپکٹر علی اور بیٹر اہلکار نصیب شاہ مدد کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ گڈاپ سٹی پولیس کو چھالیہ کی مد میں ہفتہ وار 7 لاکھ روپے سے زائد بیٹ کے ذریعے بھتہ وصولی ہوتی ہے۔ کوچی کیمپ کے مقام پر پوری رات منشیات’ چرس’ ہیروئن’ آئس کے بیوپاریوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جہاں سے صوبے بھر میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے۔ اس مکمل سسٹم کو کانسٹیبل حاجی اقبال اور ہیڈ محرر لیڈ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پانی کی مانیٹرنگ کے لیے دریاؤں پر ٹیلی میٹری نظام نصب کررہے ہیں، فرخ حبیب

Related Posts