حج اسمارٹ کارڈ نے مکہ ایکسی لینس ایوارڈ اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حج اسمارٹ کارڈ نے مکہ ایکسی لینس ایوارڈ اپنے نام کرلیا
حج اسمارٹ کارڈ نے مکہ ایکسی لینس ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ریاض:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کورونا وباء کے ایام میں حج بیت اللہ کے سعادت کے حصول کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور جدید تکنیکی نظام متعارف کرائے جانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بالخصوص حج اسمارٹ کارڈ کے اجرا کے نتیجے میں وزارت حج کو مکہ ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے نائب وزیر، ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے وضاحت کی کہ سمارٹ کارڈ میں حاجی کی ذاتی، طبی اور رہائشی معلومات ہوتی ہیں۔

یہ ان تمام خدمات سے منسلک ہے جو حجاج کو فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں داخلہ۔ کیمپیر، نقل و حمل کا استعمال، ہوٹلوں میں داخلہ، اور کارڈ برائے فروخت اور آلات کے ذریعہ ادائیگی میں کارڈ کا استعمال کے شئیرجیسی سہولیات شامل ہیں۔

اسمارٹ کارڈ گم شدہ حاجیوں کی رہ نمائی، کیمپوں میں داخلے کو کنٹرول کرنے، ہجوم کے وقت رش سے بچانے میں بھی مدد دتیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امارات اسلامی مکہ کی جانب سے گذشتہ بارہ سال سے مکہ مکرمہ ایکسی لینس ایوارڈ جاری کیا جاتا ہے۔

یہ یوارڈ ہر سال سائنسی، عملی اور فکری شعبوں میں نمایاں کاوشوں اور تخلیقی نظریات کے حامل ادارون اور افراد کو جاری کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں اداروں کی کارکردگی اور معیار کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: فیس بک انتظامیہ نے جھوٹ پھیلانے والے اکاؤنٹس کی بےعزتی کا پروگرام بنا لیا

Related Posts