جنسی زیادتی کے الزام میں کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنسی زیادتی کے الزام میں کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ گرفتار
جنسی زیادتی کے الزام میں کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ گرفتار

ممبئی: پولیس نے کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ے کہ چند روز قبل ممبئی کی ایک میک اپ آرٹسٹ نے نامور اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمار ہیج سے 2013 میں ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے شادی کے لیے پرپوز کیا، شادی کے لیے ہاں کرنے کے بعد کمار نے میرے گھر آنا شروع کردیا۔

اس کے بعد اس نے زبردستی مجھ سے جنسی تعلقات قائم کیے اور شادی کرنے کے بہانے متعدد بار مجھے ریپ کا نشانہ بنایا۔اس نے مجھے یہ سب کچھ کرنے پر مجبور کردیا۔

میک آرٹسٹ کی جانب سے ممبئی پولیس اسٹیشن میں کنگنا کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کے بعد سے پولیس کمار ہیج کی تلاش میں تھی اور ڈھونڈتے ڈھونڈتے پولیس کمار کے گاؤں پہنچ گئی اور انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج کا 28 اپریل سے فون بند تھا تاہم وہ اپنے گاؤں میں شادی کے لیے گئے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کرکے مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت نے ابھی تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، میڈیا نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اس بارے میں کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔

Related Posts