پنجاب کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھل جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھل جائیں گے
پنجاب کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھل جائیں گے

لاہور: پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ( ایچ ای ڈی ) کے سابقہ اعلان کے مطابق صوبے کے 36 میں سے 34 اضلاع میں 31 مئی یعنی کل سے تمام کالجز کھول دیئے جائیں گے۔

ایچ ای ڈی کے اعلامیے کے مطابق خانیوال اور رحیم یار خان میں کالجز بدستور بند رہیں گے، تاہم دیگر اضلاع میں کالجز پیر سے کورونا وائرس کے ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

ایچ ای ڈی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رحیم یار خان اور خانیوال کے سوا دیگر اضلاع میں کالجز طلبہ کی مرحلہ وار حاضری کی بنیاد پر کھلیں گے اور متعلقہ حکام اس سلسلے میں کورونا ایس اور پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

نوٹی فیکشین میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ کالجز کے حکام 5 جون تک ہر عمر کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول برائے سال 2021 پر نظرِ ثانی کی۔

پی بی سی سی کا اجلاس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے دفتر میں ہوا جس میں ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے شیڈول پر نظرِ ثانی کی گئی۔

نظرِ ثانی شدہ شیڈول کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے اور 14 روز میں مکمل ہوں گے، جبکہ امتحانات منعقد ہونے کے 90 روز کے اندر نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

دوسری جانب دسویں جماعت کے امتحانات 14 جولائی سے شروع ہوں گے اور یہ بھی 14 روز میں مکمل کرلیے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 90 روز میں ہوگا۔

دوسری جانب گیارہویں جماعت کے امتحانات 10 اگست اور نویں جماعت کے 31 اگست سے شروع ہوں گے اور ان دونوں امتحانات کو بھی 14 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک انتظامیہ نے جھوٹ پھیلانے والے اکاؤنٹس کی بےعزتی کا پروگرام بنا لیا

Related Posts