این سی او سی کا 10ویں تا 12ویں جماعت کے امتحانات 23تا29جون تک کرانے کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی کا 10ویں تا 12ویں جماعت کے امتحانات 23تا29جون تک کرانے کافیصلہ
این سی او سی کا 10ویں تا 12ویں جماعت کے امتحانات 23تا29جون تک کرانے کافیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے 10ویں تا 12ویں جماعت کے امتحانات 23 تا 29 جون تک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد اسکولز اور کالجز کو کھولنے اور امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق تمام صوبائی حکومتیں 31 مئی سے 10ویں تا 12ویں جماعت کی کلاسز کا انعقاد کر سکتے ہیں۔ صوبوں کو 10ویں تا 12ویں جماعت کی کلاسز کے انعقاد کی مشروط اجازت ہوگی۔  کلاسز کا انعقاد کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد سے مشروط ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کےازسرنومحفوظ آغازکیلئےاقدامات جاری ہیں، شعبہ تعلیم سےوابستہ افرادکی ویکسی نیشن لازمی قراردی ہے، شعبہ تعلیم سےوابستہ افرادکی ویکسی نیشن10جون تک مکمل ہوگی، شعبہ تعلیم سےوابستہ18سال سےزائدعمرافرادکی واک ان ویکسی نیشن ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں پارک، سوئمنگ پول اور واٹر پارک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارک سوئمنگ پول پانچ فیصد مثبت کیسز سے کم والے اضلاع میں کھولے جائیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پارک، سوئمنگ پول، واٹر پارک 30 مئی سے کھولے جائیں گے اور 50 فیصد لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں کورونا صورت حال، ایس او پیز پر عملدرآمد، ویکسینیشن مہم پر غور کیا گیا۔

این سی او سی نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم جون سے شعبہ سیاحت پر پابندیوں کا سختی سےاطلاق ہوگا، سیاحتی پابندیوں کا اطلاق کےپی، گلگت بلتستان، آزادکشمیرمیں ہوگا، بغیرکورونا ٹیسٹ رپورٹ30سال سےزائدعمرسیاحوں کی ہوٹل بکنگ نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق یو اے ای سے منفی پی سی آر رپورٹ والے مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی، یو اے ای سے آنے والوں کی مجاز لیب کی پی سی آر رپورٹ ہی قابل قبول ہوگی، پی سی آر رپورٹ سے متعلق خلاف ورزی پر ایئرلائن کو جرمانہ ہوگا، مذکورہ فیصلہ جعلی پی سی آر رپورٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

Related Posts