عرفان محسود کا 42واں عالمی اعزاز، پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے اسپین کا ریکارڈ توڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرفان محسود کا 42واں عالمی اعزاز، پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے اسپین کا ریکارڈ توڑ دیا
عرفان محسود کا 42واں عالمی اعزاز، پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے اسپین کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مایہ ناز مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے 42واں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اسپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

قبل ازیں اسپین کے مارشل آرٹسٹ ایلجاندرو سولرتاری نے ایک منٹ میں 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر 49 پش اپس کیے جبکہ پاکستان کے عظیم سپوت عرفان محسود نے اسی وزن اور وقت کے ساتھ 55 پش اپس کیے۔

عرفان محسود نے 1 منٹ میں 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر 55 پش اپس کیے۔ پاکستانی مارشل آرٹسٹ کے ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ای میل کے ذریعے بھی ہوچکی ہے۔

نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد عرفان محسود پش اپس کیٹگری میں 23 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں۔قبل ازیں پاکستانی کھلاڑی عرفان نے بھارت کے 13 ورلڈ ریکارڈز توڑدئیے۔

بھارت کے علاوہ عرفان محسود نے امریکا، عراق، برطانیہ، اسپین، فلپائن، اٹلی اور مصر کے متعدد ریکارڈز توڑ کر ان کا سہرا پاکستان کے سر سجایا۔ عرفان محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ 

مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے اس سے قبل برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل کا ایک منٹ میں 36 اسٹار جمپس کا ریکارڈ توڑا۔قومی مارشل آرٹس کھلاڑی نے بتایا کہ برطانوی کھلاڑی نے 2013 میں ریکارڈ بنایا تھا، 8 سال بعد یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

قبل ازیں پاکستانی مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1 منٹ میں اپنے تیزرفتار مکوں کی مدد سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹس توڑ دئیے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلے ہی متعدد ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والے ماسٹر راشد نسیم نے اپنا نیا ورلڈ ریکارڈ بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں رجسٹر کرایا ہے۔

مزید پڑھیں: راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 1 منٹ میں 62 ٹارگٹ توڑ دئیے

اس کے علاوہ پاکستان کی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے بھی نئی تاریخ رقم کردی، کراچی کی 7 سالہ بیٹی نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ 

گزشتہ برس ستمبر کے آغاز میں 7 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں فاطمہ نسیم کو دُنیا کی سب سے کم عمر مارشل آرٹسٹ کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: 7 سالہ مارشل آرٹسٹ نے بھارت کو شکست دے دی، ورلڈ ریکارڈ قائم

Related Posts