عمران عباس نے رواں برس چوتھی فنکارہ سے شادی کی خبر بھی جھوٹی قرار دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران عباس نے رواں برس چوتھی فنکارہ سے شادی کی خبر بھی جھوٹی قرار دے دی
عمران عباس نے رواں برس چوتھی فنکارہ سے شادی کی خبر بھی جھوٹی قرار دے دی

پاکستانی اداکار عمران عباس نے رواں برس چوتھی فنکارہ سے شادی کی خبر بھی جھوٹی قرار دے دی ہے جو 3 بار شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار عمران عباس نے کہا کہ رواں برس میری چوتھی بار شادی ہورہی ہے۔ علیزے شاہ، صبور علی اور اُشنا شاہ کے بعد اب عروا حسین بھی مجھ سے شادی کیلئے تیار ہیں جس کا مجھے علم نہیں۔

پیغام میں عمران عباس نے کہا کہ جنوری 2021ء کے بعد سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں چار بار شادی کرچکا ہوں۔ کیا اِن بلاگرز کے پاس کوئی اور کام نہیں یا پھر یہ مجھے اداکاری کے کام سے فارغ سمجھتے ہیں۔

اداکار عمران عباس نے کہا کہ کیا ہم کلکس حاصل کرنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے والے بلاگرز کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں؟ یہ بے حد شرمناک ہے کہ کسی فنکار یا فنکارہ کا نام کسی اداکار کے ساتھ اس طرح منسلک کیا جائے۔

مداحوں کے ساتھ جھوٹی خبروں کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے عمران عباس نے درخواست کی کہ ایسے یوٹیوب چینلز، بلاگرز یا سوشل میڈیا پیجز کو اَن فالو کردیں تاکہ انہیں اپنی کارگزاریوں کی سزا ان کے اپنے ہی انداز میں دی جاسکے۔

عمران عباس کی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی کہا کہ کبھی کبھی ہم ایسی خبریں سن کر ہنس پڑتے ہیں اور کبھی یہ ہمیں زیادہ شگفتہ محسوس نہیں ہوتا۔ جب یہ ہیڈ لائنز واٹس ایپ کے گروپس میں یا ہمارے اہلِ خانہ کے سامنے آتی ہیں تو ہمیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ کیا آپ اسے روک سکتے ہیں؟

قبل ازیں اداکارہ اُشنا شاہ اور عمران عباس کی شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر چھائی رہیں جس سے دونوں فنکاروں نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام کو استعمال کرتے ہوئے مداحوں کو پیغام جاری کرکے انکار کردیا تھا۔ عمران عباس اور اُشنا شاہ نے کہا کہ ہم دونوں نے شادی نہیں کی ہے۔خبر بے بنیاد ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی کی فوٹو شاپ کی گئی تصویر پر توجہ سے کام نہیں کیا گیا۔

اُشنا شاہ سے عمران عباس کی شادی کی افواہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر پھیلیں جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے دونوں فنکاروں نے 4 روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کا رُخ کر لیا۔

مزید پڑھیں: اُشنا شاہ نے عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Related Posts