گلزارفیروز کی زبیرطفیل ،ظفربختاوری،اختیار بیگ کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UBG Spokesperson Gulzar Feroz congratulates Zubair Tufail, Zafar Bakhtawari and Ikhtiar Baig.

کراچی:یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز نے یو بی جی کی قیادت کی جانب سے زبیرطفیل کو یو بی جی کا صدر،ظفربختاوری کو سیکریٹری جنرل اوراختیار بیگ کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

گلزارفیروز نے کہا کہ زبیر طفیل ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ ایف پی سی سی آئی کے صدر بھی منتخب ہوچکے ہیں،انہوں نے طویل عرصہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی اور انکے مسائل حل کرانے پر توجہ دی ہے ،وہ بطور صدر یو بی جی کامیاب ترین ثابت ہونگے۔

مزید پڑھیں: پائما کی وزیراعظم سے سینتھٹک یارن پر آر ڈی، ٹرن اوور ٹیکس کم کرنے کی اپیل

گلزار فیروزنے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ظفر بختاوری کو بھی سیکریٹری جنرل منتخب کئے جانے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ انکا منتخب ہونا یو بی جی کیلئے مزید کامیابیوں کی ضمانت ثابت ہوگا اور وہ بحیثیت سیکریٹری جنرل یو بی جی بزنس کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے اور اپنا موثر کردار نبھائیں گے۔

یو بی جی ترجمان نے ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر اختیار بیگ کو بھی یو بی جی کا سیکریٹری اطلاعات مقرر کئے جانے کے فیصلے کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اختیار بیگ بھی یو بی جی اور بزنس کمیونٹی کے مفادات کے بہتر فروغ کیلئے کام کریں گے۔

گلزار فیروز نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے2021کیلئے اسلام آبادسے نائب صدر کی سیٹ پر یو بی جی کے امیدوارناصر قریشی کی کامیابی پرناصر قریشی سمیت یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک اورصدر زبیرطفیل کومبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے یو بی جی لیڈران کے بہترین وژن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Related Posts