اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ کاش ماں حیات ہوتی میں اسے اپنے غم بتاتا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر دل شکستہ پیغام شیئر کیااور جسے پڑھ کر ان کے چاہنے والے بھی غمگین ہوگئے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے پی ایس ایل کیلئے بہت محنت کی، میں ایونٹ کیلئے بہت پرجوش تھا۔ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم تھا۔
امیں نے بہت محنت کی اور پPSL کے لئے پرجوش تھا- میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا pic.twitter.com/SfqGBsvmUf
— Naseem Shah (@iNaseemShah) May 24, 2021