وزیراعظم ، جہانگیر ترین کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم ، جہانگیر ترین کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، اسد عمر
وزیراعظم ، جہانگیر ترین کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، اسد عمر

گھوٹکی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کا پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے صوبوں کا ہے، وزیراعظم نے کسی ایک صوبے کو نہیں بلکہ تمام صوبوں کو برابری کے حقوق دلائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے نہ انتقام لینا چاہتے ہیں اور نہ ان کو رعایت دیں گے۔

شکارپور و جیک آباد میں تھری جی اور فور جی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس صوبے کا مقصد شہریوں کو ان تمام حقوق دینا ہے۔ عوام کا حق بنتا ہے کہ یہاں پر قانون کا انصاف راج ہو، یہاں کی عوام کا حق ہے کہ ان کو وہ تمام جدید سہولیات دی جائیں جو باقی صوبوں کو دی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا اور تمام صوبوں کو انصاف کے ساتھ چلانا ہے، گزشتہ مہینے عمران خان نے سندھ کی ترقی کے سفر کا جو اعلان کیا تھا، اس کا آغاز ہو چکا ہے ، اور اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے آئی ٹی پارک کو جلد ایکنک میں منظور کرا لیا جائے گا، سکھر اور حیدر آباد 200 ارب روپے سے زیادہ کا سب سے بڑا منصوبہ جلد ہی ایکنک میں لے کر جا رہے ہیں، سی ڈی ڈبلیو پی حیدر آباد سکھر موٹروے منصوبے کے سٹرکچر کی منظوری دے چکی ہے۔

 اس سے قبل گھوٹکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سب سے زیادہ گیس کی پیدوار دینے والا ضلع ہے، اور یہاں سے پاکستان کے بیشتر شہروں کو گیس فراہم کی جارہی ہے، یہ ظلم تھا کہ جس ضلع سے دیگر شہروں کو گیس دی جائے اور وہاں کی مقامی آبادی کو گیس نہ دی جائے۔

Related Posts