امریکا، مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ،2 افراد ہلاک، 10 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا، مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ،2 افراد ہلاک، 10 زخمی
امریکا، مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ،2 افراد ہلاک، 10 زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست میں یاپولیس میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 2 بھائی ہلاک جبکہ مزید 10افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست مینیا پولیس میں ایک شخص نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد آپس میں رشتے دار تھے جب کہ زخمیوں میں 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے گرفتار حملہ آور کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: نائیجیرین فوج کا طیارہ حادثے میں تباہ ہوگیا، آرمی چیف جنرل ابراہیم جاں بحق

Related Posts