میراڈونا کی موت،نیوروسرجن اور میڈیکل ٹیم کے7 ارکان قصور وار قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میراڈونا کی موت،نیوروسرجن اور میڈیکل ٹیم کے7 ارکان قصور وار قرار
میراڈونا کی موت،نیوروسرجن اور میڈیکل ٹیم کے7 ارکان قصور وار قرار

بیونس آئرس:ارجنٹینا کے مشہور و معروف اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میراڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے نیوروسرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے7 ارکان کو میرا ڈونا کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ان کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے 7 ارکان پر پراسیکیوٹر نے قتل کا الزام عائد کیا ہے، اُن کاکہنا ہے کہ میراڈونا کی جان بچائی جا سکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم نے علاج میں غفلت برتی۔

میرا ڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والے ایکسپرٹس کی ٹیم نے میراڈونا کے نیورو سرجن سمیت 7 افراد کوملزم ٹھہرایا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ بھی مارا جہاں سیکئی شواہد جمع کیے۔

انہیں یقین ہے کہ ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی ثابت کرنے کیلئے کافی ثبوت ملے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میراڈونا کے برین سرجری کے دو ہفتے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹار فٹ بالرکی زندگی کے خطرے کو نظرانداز کیا گیا اور ان کے آخری دنوں میں مناسب میڈیکل کیئر نہیں کی گئی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کی موت غیر ارادی یا غفلت کے باعث نہیں ہوئی بلکہ ان کی میڈیکل ٹیم جانتی تھی کہ ان کی موت ہوسکتی ہے تاہم پھر بھی انھوں نے میرا ڈونا کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔دیگر 6 افراد جن پر الزام عائد ہے ان میں 2 نرسیں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ میراڈونا کی نفسیاتی ماہ بھی شامل ہیں۔

میراڈونا کی میڈیکل ٹیم کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اگر وہ قصوروار ٹھہرے تو انھیں 25 سال قید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میراڈونا گزشتہ سال نومبر میں انتقال کرگئے تھے۔ جس کے باعث ان مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: عظیم سابق فٹبالر میراڈونا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے

Related Posts