سعودی عرب کابڑافیصلہ،رواں برس پاکستانیوں سمیت60ہزار غیرملکی عازمین حج کرسکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، رواں برس 60 ہزار غیر ملکی عازمین حج کرسکیں گے
سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، رواں برس 60 ہزار غیر ملکی عازمین حج کرسکیں گے

ریاض: سعودی حکومت نے رواں برس 60 ہزار غیر ملکی عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران 60 ہزار غیر ملکی عازمین حج ادا کرسکیں گے۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت 18 سے 60 سال کی عمر تک کے افراد حج ادا کرسکیں گے۔

نمائندۂ خصوصی طاہر اشرفی کے مطابق سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا گیا۔ عازمین کیلئے ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے کوٹے کے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا تاہم حج اور عمرے کیلئے ویکسینیشن لازمی ہے۔ پاکستان نے سعودی حکومت کو چینی ویکسین رجسٹر کرنے کی تجویز دے دی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت صحت نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کی تھی۔ عازمین حج کو ویکسین ذوالحجہ سے قبل لگوانی لازمی ہو گی۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا جبکہ اندرون مملکت سے حج جانے والے وہ ذوالحجہ سے قبل کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کرلیں۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت صحت نے حج 2021 سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

یاد رہے کہ اِس سے قبل سعودی عرب کے نائب وزیر مملکت حج عبد الفتاح مشا نے کہا  کہ حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائے گا۔ حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں، حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے سعودی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

نائب وزیرِ مملکت نے 11 روز قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ حج کیلئے آنے والوں کیلئے ویکسین لازمی ہو گی۔تفصیلات اور طریقہ کار کے بارے میں شوال کے مہینہ میں اعلان کر دیا جائے گا۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی واضح ہدایات ہیں کہ حج کیلئے ایسے انتظامات کیے جائیں جس سے کورونا کی وبا ء حجاج پر اثر نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے

Related Posts