انضمام الحق پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کیلئے پشاورزلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inzamam-ul-Haq joins Peshawar Zalmi as Mentor
Inzamam ul Haq

پشاور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق زلمی فیملی کا حصہ بن گئے ،پشاورزلمی نے پی ایس ایل چھ کے بقیہ میچز کے لیے انضمام الحق کوبیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے کہا کہ انضمام الحق پاکستان کی تاریخ کے عظیم بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں ،انضمام الحق کے وسیع تجربے سے زلمی کے بیٹسمینوں خصوصا نوجوانوں کو بھرپور سیکھنے کو ملے گا ۔

انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 11739رنز اور ٹیسٹ کرکٹ میں 8830رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز ابوظہبی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مکمل منظوری مل گئی ہے ۔

اب پی سی بی چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ مل کر ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گا جس کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گاجبکہ ،پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں، جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

Related Posts