مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی، اسرائیل اور حماس دونوں کا فتح کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی، اسرائیل اور حماس دونوں کا فتح کا دعویٰ
مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی، اسرائیل اور حماس دونوں کا فتح کا دعویٰ

یروشلم: اسرائیل اور حماس دونوں نے 11 روزہ تباہ کن فضائی حملوں کے بعد جنگ بندی کو اپنی فتح قرار دے دیا جبکہ عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہونے والی بد ترین تباہی کے بعد تعمیرِ نو کیلئے برسوں لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ بندی حماس اور اسرائیل دونوں کی رضامندی سے عمل میں لائی گئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کو دونوں طرف سے جنگ بندی کا پابند رہنے کی یقین دہانی حاصل ہوچکی ہے۔

فلسطینی حکام نے تعمیرِ نو کے اخراجات دسیوں کروڑ ڈالرز میں لگائے جبکہ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر اسرائیلی معیشت کو جنگ کے اثرات سے سنبھلنے میں وقت لگے گا۔

اسرائیلی حملوں سے تباہ کی گئی عمارتوں کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ 5 مزید افراد کی میتیں نکال لی گئیں جس سے شہادتوں کی تعداد 248 ہوگئی جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں اور1 ہزار 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حماس کے حملوں سے اسرائیل کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی سپاہی کے علاوہ 12 شہری بھی ہلاک ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ 

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات اختتام کے قریب ہیں کیونکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ ہمیں غزہ کی پٹی تک رسائی دی جائے تاکہ زخمیوں کی امداد کی جاسکے۔

مظلوم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہم پر پابندیاں عائد کرکے 20 لاکھ کی آبادی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق غزہ کی تعمیرِ نو میں برسوں جبکہ زندگیوں کو پٹڑی پر لانے کیلئے مزید وقت لگے گا۔

جمعرات کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ کو جلد امداد بھیجی جائے گی تاہم اس کیلئے فلسطینی اتھارٹی سے رابطے میں رہیں گے تاکہ حماس اپنی فوجی طاقت بحال نہ کرسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل 11 دن کے حملوں اور خون ریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی، مصری وفود نے جنگ بندی پرعملدرآمد کی نگرانی کے فرائض سرانجام دئیے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 دن کے پرتشدد تنازع کے بعد دونوں فریق جنگ بندی پرگزشتہ روز رضامند ہو گئے ،حماس نے جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق دو بجے سے جنگ بندی کا اعلان کیا تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 11 روزہ خونریزی کے بعد اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

Related Posts