پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 72ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 72ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 72ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 340.91پوائنٹس کے اضافے سے 45914.98پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ67.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72ارب 70کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی۔

تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت9.38فیصد کم رہا۔گز شتہ روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوالیکن تھوڑی دیر بعدہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے دو روزہ مندی کے سبب سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی۔

جس کے باعث تیزیکا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس 45948پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقراررہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 340.91پوائنٹس کے اضافے سے 45914.98پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح144.22پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18719.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 284.45پوائنٹس کے اضافے سے31068.60پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب89ارب 49کروڑ97لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب62ارب20کروڑ3لاکھ روپے گئی۔

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 71کروڑ4لاکھ28ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں 7کروڑ36لاکھ6ہزار شیئرز کم ہے۔

Related Posts