پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، چار رکنی منظم ڈکیت گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، چار رکنی منظم ڈکیت گروہ گرفتار
پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، چار رکنی منظم ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی: ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی گھروں میں چوری کی واردات کرنے والے چار رکنی منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیزکے مطابق ملزمان مورخہ 15 مئی 2021 کو اقراء اسلامیہ مدرسہ فرنٹیئر کالونی میں رات کے پہر چھپ کر داخل ہوئے، 2 لاکھ نقدی، قیمتی کیمرہ اور لیپ ٹاپ چوری کر کے فرار ہو گئے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 393/2021 بجرم دفعہ 380/457/427/34 تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔۔موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایس ایچ او پیرآباد نے انٹیلیجنس اطلاع اور CCTV فوٹیج کی مدد سے کارروائی کر کے ملزمان گروہ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے اقراء اسلامیہ مدرسہ سے چوری کیا گیا کیمرہ برآمد۔ملزمان سے مزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہے۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں ذیشان، عامر، حیدر اور فیصل شامل ہیں۔

دوسری کارروائی:
تھانہ سچل پولیس کا ہائی وے ٹریڈ سینٹر کے سامنے الآصف کے قریب پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

دو افغانی ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واردات کی نیت سے جا رہے تھے موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ملزمان کو شک کے بنیاد پر روکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس پارٹی نے حفظ تحفظ میں فائرنگ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار،دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت صابر عرف صالے کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ملزم کے دوسرے فرار ساتھی کی شناخت عیسو افغانی سے معلوم ہوئی ہے،گرفتار زخمی ملزم سے غیرقانونی اسلحہ ایک پسٹل بمع راؤنڈ، موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی ہے۔

ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل کی تصدیق کی جا رہی ہے،ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اسٹریٹ کرمنل ہیں، ضلع ایسٹ کے علاقہ سے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،برآمد شدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیئے ترسیل کیا جا رہا ہے،گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts