بین الاقوامی افواج غزہ کے اندر تعینات کی جائیں، پاکستان کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں بین الاقوامی افواج تعینات کی جائے، پاکستان کا مطالبہ
غزہ میں بین الاقوامی افواج تعینات کی جائے، پاکستان کا مطالبہ

نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور غزہ کی مخدوش صورتحال پر بین الاقوامی افواج غزہ کے اندر تعینات کی جائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غزہ کی صورتحال پر نیویارک میں بلائے گئے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب اسرائیل کو کہا جائے کہ بس بہت ہوگیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینی باشندوں پر ظلم کی انتہا کررکھی ہے، اسرائیلی مظالم سے درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی، پچاس ہزار بے گھر ہوگئے، بمباری کے سبب غزہ میں اشیائے خورونوش کی قلت ہے، غزہ اندھیرے میں ڈوب چکا اور روشنی صرف اسرائیلی میزائل حملوں کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف ان جرائم کی معافی نہیں ملنی چاہیے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کچھ کرتے ہیں یا نہیں یہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا، اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ عالمی برادری کی ترجیح ہونی چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے فوری اقدامات کا وقت آچکا، سلامتی کونسل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت افسوس ناک ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور بھارت میں مسجد کی شہادت کے واقعہ پر مذمت

Related Posts