صنم جنگ ان دنوں اپنا یو ٹیوب چینل چلاا رہی ہیں اور اب انہوں نے اپنا پر فیوم کا برانڈ بھی متعارف کروا دیا ہے۔
صنم جنگ پاکستان شوبز انڈسٹری کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے پرفیوم کا برانڈ متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے اپنے برانڈ میں تین قسم کے پر فیوم لانچ کیے ہیں جن میں فارایور کرش، میسٹک فال اور ہیونلی ڈیوائن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سال نو کے آغاز پر صنم جنگ نے انسٹاگرم پراپنی تنہا تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں تاہم انہوں نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔