پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا نے مقبوضہ فلسطین سے ایک بچہ گود لے کر اسے محفوظ گھر دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ اگر کوئی طریقۂ کار موجود ہو تو میں مقبوضہ فلسطین سے ایک بچہ گود لے کر اسے ایک محفوظ گھر دینا چاہتی ہوں۔
میں ہوں شاہد آفریدی اور ینگ ملنگ سمیت مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ متھیرا نے کہا کہ بچہ ہو یا بچی، میں گود لینا چاہوں گی، اگر کسی کو طریقۂ کار معلوم ہو تو مجھے براہِ راست پیغام دے کر بتائے۔
یاد رہے کہ شوبز کی متعدد شخصیات مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں ، قبل ازیں ماہرہ خان نے عالمی کاسمیٹکس برانڈ لورئیل کے پیج کو انسٹا گرام پر اَن فالو کردیا جبکہ یہ اقدام مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر اٹھایا گیا۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان کو اسرائیلی کمپنی لورئیل کی پراڈکٹس کیلئے پہلی پاکستانی سفیر مقرر کیا گیا تھا، تاہم اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے بعد ماہرہ خان کا یہ اقدام 2 روز قبل سامنے آیا۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر لورئیل کے پیج کو اَن فالو کردیا